لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے صدر کے انتخاب کا معاملہ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ،چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللہ کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی
فہرست کے مطابق صرف ایک امیدوار میاں محمد نواز شریف صدر کے عہدے کے امیدوار ہیں،میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب،نواز شریف کی بطور صدر کامیابی کا حتمی اعلان جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا،جنرل کونسل میں نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ کامیابی کے اعلان کی توثیق بھی کروائی جائے گی، پارٹی ذرائع کے مطابق جنرل کونسل کے اراکین شو آف ہینڈ کے ذریعے نواز شریف کی بطور صدر نامزدگی کی توثیق کرینگے،
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس آج لاہور میں ہوا۔نواز شریف کے مقابلے میں کسی امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے جانے کے بعد نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے رکن کھیل داس کوہستانی الیکشن کے انعقاد کی نگرانی کیلئے پارٹی سیکریٹریٹ پہنچے۔ پارٹی کے دیگر ارکان میں رانا ثناء اللہ، اقبال ظفر جھگڑا، عشرت اشرف اور جمال شاہ کاکڑ شامل ہیں۔الیکشن نگراں ادارے نے نواز شریف کے پارٹی صدر کے طور پر توثیق کرنے والے 11 کاغذات نامزدگی کی وصولی کی تصدیق کر دی ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ نامزدگی چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام نے جمع کرائے ہیں۔نوازشریف کی جانب سے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمع کروائے ۔
کمسن طحٰہ کی موت کا افسوسناک واقعہ، کیس میں اقدام قتل کی دفعات شامل
اس عمل میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن، مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر جیسی قابل ذکر شخصیات بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے سیکریٹریٹ پہنچے۔ مزید برآں پارٹی رہنما سینیٹر نزہت صادق بھی اس عمل میں حصہ لینے پارٹی ہیڈ کوارٹر پہنچیں۔















