پشاور ( اے بی این نیوز )کےپی اسمبلی میں فنانس بل 2024 اورتمباکوپرپہلی بار صوبائی ایکسائز ڈیوٹی لگانے سے متعلق ایکسائزبل پیش۔ صوبائی وزیرخزانہ آفتاب عالم نے فنانس بل پیش کیا۔
ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کی خریدوفروخت پر2 فیصد ٹیکس اداکرنا ہوگا۔ ورجینیاٹوبیکو پر50 روپے فی کلو گرام یا انوائس کا 3 فیصد ٹوبیکو سیس لاگو ہوگا۔ نسوار کے تمباکو پرساڑھے7روپے فی کلوگرام پرٹیکس عائد کرنے کی تجویز۔
صوبے میں پیداہونیوالے کوئلے،نیفرائٹ،کرومائٹ اور گریفائٹ ٹیکس کے زمرےمیں شامل۔ صوبے میں کاشتکاروں سے تمباکو خریدنے والی کمپنی خود کوایکسائزکے محکمہ کیساتھ رجسٹرڈ کریگی۔
5مرملہ سے کم گھر ٹیکس سے مستثنیٰ،اس پر کسی قسم کاٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ 5سے10مرلے پر3ہزار،15مرلہ پرساڑھے3ہزاراور18مرلہ پر4ہزارپراپرٹی ٹیکس نافذ۔ ایک کنال پر15ہزاراوردو کنال پر40ہزارکاٹیکس نافذ ہوگا۔ نجی تعلیمی اداروں پرپرائمری سکول پر40ہزارنافذہوگا۔ مڈل پر50 ہزاراور ہائی سکول پر ایک لاکھ سالانہ ٹیکس نافذہوگا۔
مزید پڑھیں :وزیرِ اعظم شہباز شریف نے28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا
پرائیویٹ یونیورسٹی پراڑھائی لاکھ روپے ٹیکس کےنفاذکی تجویز۔ انڈسٹریل ایریامیں صنعتی پلاٹ پر10ہزار روپے کافیکسڈ ٹیکس نافذ۔ سروس سٹیشن پر20ہزار پراپرٹی ٹیکس نافذہوگا۔
پٹرول اورسی این جی سٹیشن پر50ہزاراور موبائل فون ٹاورپر40ہزار روپے ٹیکس نافذکی تجویز۔ پشاور:موٹرسائیکل پرڈھائی ہزار روپے لائف ٹائم ٹوکن نافذ۔ شادی ہال ٹیکس کی تین کٹیگری ہوگی،15سے 25ہزار تک کاٹیکس نافذہوگا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ٹریفک چالان میں اضافہ۔ موٹرسائیکل کی تیزرفتاری پرجرمانہ 120سے بڑھا کر5سوکردیاگیا۔ گاڑی کی تیزرفتاری پرجرمانہ 5سو سے بڑھاکر ایک ہزار روپے کردیاگیا۔ ٹریفک سگنل توڑنے پرموٹرسائیکل 5سواور گاڑی پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ غلط سائیڈ پرڈرائیونگ پر گاڑی کاچالان ایک ہزارسے بڑھاکر2ہزار کردیاگیا۔ گاڑی کادروازہ غلط سائیڈ کھولنے پر جرمانہ 5سو روپے فکسڈ کردیاگیا۔















