اہم خبریں

فیڈرل ہائوسنگ اتھارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق F-14/15 الاٹمنٹ پالیسی نافذ کریگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر F-14 اور F-15 کی حتمی الاٹمنٹ پالیسی پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سافٹ ویئر ٹیک پارک اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری میں تیار
سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میںڈی جی نے اے پی پی کو بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سیکٹر F-14/15 کی الاٹمنٹ پالیسی سے متعلق دلائل مکمل ہو چکے ہیں اور عدالت عظمیٰ نے آئندہ چند ہفتوں میں سنائے جانے والے فیصلہ کو محفوظ کر لیا ہے۔

ظفر اقبال نے کہا کہ ایف جی ای ایچ اے نے الاٹمنٹ پالیسی کیس کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کرنے میں رہنمائی اور تعاون پر وفاقی وزیر اور سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس، اسٹیئرنگ کمیٹی اور ایگزیکٹو بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ الاٹیوں کے صبر اور FGEHA کی انتظامیہ پر ان کا غیر متزلزل اعتماد قابل تعریف ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قیمتی الاٹیوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے چوبیس گھنٹے فعال اور بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں اور فیصلے کے مطابق تیزی سے آگے بڑھیں گے۔

متعلقہ خبریں