اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ ارکان قومی اسمبلی کااجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نےمعاشی پالیسیوں،بیرونی سرمایہ کاری پرارکان کواعتماد میں لیا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت،وفاقی وزرابھی موجودتھے۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں جو بندہ ترقی کرتا ہے اس کو چور سمجھا جاتا ہے،وزیرداخلہ
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کےفضل وکرم سےپاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ سرمایہ کاری کےفروغ،سفارتی محاذپرکامیابیوں کاسہراپوری ٹیم کوجاتاہے۔ یوں ہی محنت جاری رکھی تو معاشی حالات جلدٹھیک ہوں گے۔ پوری کوشش کررہےہیں عوام کوزیادہ سےزیادہ ریلیف پہنچائیں۔















