اہم خبریں

بجٹ میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ،وزیر خزانہ

کمالیہ(اے بی این نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے بجٹ میں عوام پر کم سےکم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

جیو نیوزسےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا بجٹ میں ٹیکس بڑھانے کے بجائے انفورسمنٹ اور کمپلائنس پرزور ہوگا۔

ان کا کہنا تھا بجٹ میں عوام پر کم سےکم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے، حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے مسلسل اقدامات کررہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر محمد اورنگزیب بے کہا کہ حکومت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے متحرک ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں تنقید برائے تنقید کے بجائے معاشی استحکام کے لیے ملکر کام کریں، زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سےگندم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے، کچھ کاشتکاروں نے گندم کی پیداوار 60 سے 70من فی ایکڑ تک پہنچادی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف زرعی شعبے کےمسائل سےمکمل آگاہ ہیں، پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھی تو ایکسپورٹ پوٹینشل میں بڑا اضافہ ہوسکتا ہے۔
ایران پر امریکی حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

متعلقہ خبریں