اہم خبریں

عوام کیلئے بری خبر،پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اور امکان ہے کہ قیمت 400 روپے فی لیٹر کی تاریخی سطح سے بھی تجاوز کر جائے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں برینٹ کروڈ 111 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر جا چکا ہے۔ اس اضافے کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور امریکہ-ایران تعلقات میں تناؤ بتایا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان چونکہ ایندھن کی ضروریات کے لیے زیادہ تر درآمدی تیل پر انحصار کرتا ہے، اس لیے عالمی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست مقامی مارکیٹ پر اثر انداز ہوتا ہے۔ موجودہ رجحان برقرار رہا تو مئی کے پہلے عشرے میں عوام کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادھر پیٹرولیم لیوی کا ہدف بھی تقریباً حاصل ہو چکا ہے، تاہم مزید اضافے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ، خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں‌:افواہیں دم توڑ گئیں،چھٹیوں پر حتمی فیصلہ کب؟جانیے تفصیلات

متعلقہ خبریں