لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھٹیوں کا حتمی اعلان 15 مئی کے بعد کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ چھٹیوں کے شیڈول کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔ حکومت رواں سال موسم گرما کی تعطیلات میں 15 سے 20 دن کمی کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ نصاب کو وقت پر مکمل کیا جا سکے، تعلیمی سال میں تدریسی دنوں کی تعداد 180 سے بڑھا کر 190 کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ حد سے زیادہ تعطیلات سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کا الرٹ بھی جاری کر دیا ہے جس کے پیش نظر حکومت کو ماضی کی طرح جلد چھٹیوں کا اعلان کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:فینز کیلئے سرپرائز،ناہید رانا سےمتعلق اہم فیصلہ















