لاہور (اے بی این نیوز) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار رجب بٹ ایک بار پھر خبروں میں آ گئے ہیں، اس بار معاملہ ان کی نجی زندگی سے جڑے ایک نئے تنازع کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
معروف انفلوئنسر لاریب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نے انہیں انسٹاگرام پر ذاتی پیغام بھیجا، جس کے بعد انہوں نے فوراً انہیں بلاک کر دیا اور مبینہ اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر شیئر کر دیے۔

وائرل اطلاعات کے مطابق رجب بٹ نے خود کو ’بڑا مداح‘ ظاہر کرتے ہوئے رابطہ کیا، تاہم لاریب ملک نے اس پیش رفت کو عوامی سطح پر سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوری طور پر بلاک کر کے اس معاملے کو ختم کیا۔
اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے لاریب ملک کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ رجب بٹ کو تنقید کا سامنا ہے۔
یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رجب بٹ پہلے ہی اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی اور طلاق سے متعلق خبروں کے باعث خبروں میں ہیں۔
تاحال رجب بٹ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بعد ان کے رویے اور عوامی امیج پر بحث جاری ہے۔
مزید پڑھیں:حیران کن خبر،سونے کی قیمتوں میں اچانک کمی













