اہم خبریں

حیران کن خبر،سونے کی قیمتوں میں اچانک کمی

کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5,500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4,715 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 55 ڈالر کم ہو کر 4,572 ڈالر پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد دو روز کے دوران مجموعی طور پر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:عوام کیلئے بری خبر،پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

متعلقہ خبریں