اسلام آباد(اے بی این نیوز)جیسے ہی بھارت کے لوک سبھا انتخابات اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں،خطے کے سیاستدانوں کی نظریں بھی نئی دہلی پر جمی ہوئی ہیں کہ بھارت کی اگلی حکمران جماعت کون ہوگی؟
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اس وقت سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس حوالے سے کافی سرگرم ہیںاورانہوں نے حالیہ دنوں میں بھارتی انتخابات پر تبصرہ اور ٹویٹ بھی کی ہے،
فوادچوہدری بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماراہول گاندھی کے حامی ہیں اور نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتہا پسند اور نفرت انگیز پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔
On Fawad Chaudhary’s tweet about Indian elections, Indian PM Modi mentioned @fawadchaudhry in a public rally without mentioning his name, saying that”To boost the morale of #Congress, their B team from across the border has become active,”. Wow, #FawadChaudhary‘s tweets will have… pic.twitter.com/hGwKIy152W
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) May 7, 2024
فواد چوہدری بھارت میں انتخابی مباحثوں کے دوران سب سے زیادہ زیر بحث پاکستانیوں میں سے ایک ہیں ،چاہے وہ ٹاک شوز میں ہوں ،یا سوشل میڈیا پر، یہاں تک کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک عوامی جلسے میں فوادچوہدری کا نام لیے بغیر ان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے حوصلے بلند کرنے کے لیے سرحد پار سے ان کی بی ٹیم سرگرم ہوگئی ہے۔
آنند میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہاکہ اتفاق دیکھئے! کانگریس آج ہندوستان میں کمزور ہوتی جارہی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ جیسے کانگریس ہندوستان میں سیاسی موت مر رہی ہے، پاکستان رو رہا ہے، اب پاکستانی لیڈر کانگریس کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
یادرہے کہ اپنی حالیہ ٹوئٹ میں سابق وزیر اطلاعات نے لکھا تھا کہ آج بھارتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ ہے ، ہم آہنگی، امن اور علاقائی استحکام کے لیے بھارتی ووٹر کو صرف اس عزم کے ساتھ ووٹ دینا چاہیے کہ انہوں نے ووٹ کے ذریعے انتہا پسندوں کو ناک آؤٹ کرنا ہے ۔
فواد چوہدری نے ایکس پر ایک ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا جس میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی شامل ہیں اور ان کی تعریف بھی کی۔
دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ویڈیو کا کیپشن ’’راہل آن فائر‘‘کے طور پر دیا جس نے بی جے پی کو کانگریس کے خلاف مہم کرنے پر مجبور کر دیا ۔
Third phase of Indian election today, for sake of harmony,peace and regional stability Indian voter should vote only with one ambition ..knockout extremists ???? ???? #IndiaElection
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 7, 2024
ایک الگ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ راہول گاندھی اپنے پردادا جواہر لال کی طرح سوشلسٹ ہیں، ہندوستان اور پاکستان کے مسائل تقسیم کے 75 سال بعد بھی ایک جیسے ہیں۔راہول نے اپنی کل رات کی تقریر میں کہا کہ 30 یا 50 خاندان ہندوستان کی 70 فیصد دولت کے مالک ہیں جیسا کہ پاکستان میں ہے جہاں صرف ایک بزنس کلب جسے پاک بزنس کونسل کہا جاتا ہے اور چند رئیل اسٹیٹ سیٹھوں کے پاس پاکستان کی 75 فیصد دولت ہے، دولت کی منصفانہ تقسیم سرمایہ داری کا سب سے بڑا چیلنج ہےتاہم بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول کی تعریف کرنے کے باوجود فوادچوہدری کو اپنی سابقہ پارٹی کے رہنماؤں کی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
Third phase of Indian election today, for sake of harmony,peace and regional stability Indian voter should vote only with one ambition ..knockout extremists ???? ???? #IndiaElection
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 7, 2024
بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راشد علوی نے پاکستان کے سابق وزیر کی طرف سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی تعریف کرنے پر بی جے پی پر جوابی حملہ کیا اور زور دے کر کہا کہ ان پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی کی موجودہ حکومت کا دبائو تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کے ’’وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں‘‘۔
علوی نے یہ بھی کہا کہ جاری لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران بی جے پی اس طرح کے تبصروں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ پچھلے ہفتے بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے بھی کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا جب فوادنے راہول گاندھی کی تعریف کی۔
انہوں نے ٹویٹ کیاکہ چوہدری فواد جنہوں نے عمران خان کی کابینہ میں بطور وزیر اطلاعات و نشریات خدمات انجام دیں، راہول گاندھی کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ کیا کانگریس پاکستان میں الیکشن لڑنے کا سوچ رہی ہے؟
Rahul Gandhi like his great Grandfather Jawaharlal has a socialist in him, problems of India and Pak are so same even after 75 years of partition, Rahul sahib in his last night speech said 30 or 50 families Owns 70% of India wealth so is in Pakistan where only a business club…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 4, 2024
بی جے پی کے مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے پاکستان کے سابق وزیر کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے کہا کہ وہ اپنے ملک پر توجہ مرکوز کریں جو لوگوں کو بجلی کی فراہمی بھی برقرار نہیں رکھ سکتا۔وہ ہمارے الیکشن میں ایک جماعت کی طرفداری کر رہے ہیں ، اپنے آپ کو ٹھیک کرو، 8 بجے کے بعد بجلی بند کر دیتے ہو
ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا کی رکن اسمرتی ایرانی نے فواد چوہدری پر طنز کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کو سنبھال نہیں پا رہے ہیں بلکہ امیٹھی کی فکر کر رہے ہیں۔
ایکس پر بات کرتے ہوئے ہندوستانی پالیسی تجزیہ کار اور سابق فوجی افسر پروین ساہنی نے فواد چوہدری کے ریمارکس کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی پالیسی ساز اور تجزیہ کار پاکستان کے اندرونی معاملات پر باقاعدگی سے تبصرہ کرتے ہیں۔ میں نے پاکستانیوں کو باہم دست وگریبان ہوتے نہیں دیکھا۔ وہ ریمارکس کو نظر انداز کرتے ہیں۔پھر سوال یہ ہے کہ پاکستان کے ایک سابق پالیسی ساز نے ایک ہندوستانی رہنما کے بارے میں جو کہا اس پر ہندوستانی سنگھی کیوں گرم ہو رہے ہیں؟ پختگی کا تقاضا ہے کہ ان کے ریمارکس کو نظر انداز کر دیا جائے تاہم حالت یہ ہے کہ سنگھی اوپر سے نیچے تک اتنے پختہ ہیں کہ وہ تفرقہ بازی کے علاوہ کسی بھی چیز کی بات کر سکتے ہیں۔
जिस तरह दक्षिण भारत ने मोदी जी की एक्सट्रेमिस्ट रियासत को मात दी हे यह केंद्र और उत्तर भारत के लिए एक मिसाल हे के यह भी मोदी की नफ़रत को रोक सकते हैं । इंडिया को मोदी की नफ़रत और तक़सिम से बचाना आपका कम हे https://t.co/IWq9dlqir2
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 4, 2024
“اپنے ردعمل میں اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نریندر مودی اور ہندو مہاسبھا کے ردعمل سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ وہ اندر سے الیکشن کے نتائج سے پریشان ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی انتخابات میں ایک انتہا پسند بیانیہ ابھر رہا ہے اور اگر اس بیانیے کو اکثریت مل گئی تو نہ صرف بھارت بلکہ پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔