لاہور( اے بی این نیوز ) نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کل سے پنجاب بھر میں تندور بند رکھنے کا اعلان کر دیا،نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت کے تنازع پر کل سے ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بدھ سے پنجاب بھر میں تندور بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔نان خرید ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور نان کی قیمت کھلی
مزید پڑھیں :پی اے سی چیئرمین شپ، شیر افضل آئوٹ،شیخ وقاص اکرم ان
کی جائے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب حکومت سستی روٹی فروخت کرنے کا کہہ رہی ہے تو سستی روٹی کی بنیاد پر آٹا بھی فراہم کیا جائے۔واضح رہے کہ حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ لاہور شہر کے مختلف تندوروں کا دورہ کیا اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی۔تاہم تندور مالکان نے آٹے کی زیادہ قیمت کو جواز بنا کر اس قیمت پر روٹی فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا اور روٹی کی نئی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اس سلسلے میں نان بائینگ ایسوسی ایشن نے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا جس نے روٹی کی قلت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں :ایسے ججز کو جج نہیں ہونا چاہیے جو مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کرتے،چیف جسٹس