اسلام آباد ( نامہ نگار)پولی کلینک زائد المیعاد ڈینگی کٹس خرد برد کیس کے مرکزی ملزمان کو 120 دن کے لئیے معطل کر دیا گیا ،وزارت قومی صحت نے ایف آئی اے تحویل کے ملزمان ڈاکٹر امان اللہ اور سٹور کیپر کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،پولی کلینک میں زائد المعیاد ڈینگی کٹس پر 8 ہزار سے زائد مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے تھے ،ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر رکھی ہے ،ڈینگی کٹس کی خریداری میں ایک کروڑ سے زائد کا قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا گیا۔