کوئٹہ(نیوز ڈیسک )ملک بھر میں عیدالفطر سے قبل اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا
مزید پڑھیں:بھارتی برانڈ boatکا ڈیٹا چوری،75 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر موجود
ہے۔کوئٹہ میں عید قریب آتے ہی روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ ادرک اور لہسن کی قیمت
400 روپے، ٹماٹر 100 روپے، لیموں 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ٹماٹر کی قیمت 100 روپے اضافے سے 180 روپے
فی کلو، لیموں 200 روپے اضافے کے ساتھ 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، پیاز کی قیمت بھی 40 روپے اضافے کے ساتھ 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔