اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے فیصل مسجد کی پہلی منزل سے گر کر چل بسا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
افغان باشندہ فیصل مسجد اسلام آباد کی پہلی منزل پر ویڈیو بنارہا تھا کہ اچاک اپنا توازن کھونے پر نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا
جہاں وہ دم توڑ گیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت مسیح اللہ کے نام سے ہوئی جو اپنی فیملی کے ساتھ فیصل مسجد آیا ہوا تھا۔ پولہس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ نوجوان فیصل مسجد کی پہلی منزل کی حفاظتی دیوار پر چڑھ کر ویڈیو بناتے ہوئے نیچے گرا۔