اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 6 اپریل کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والا عوامی اجتماع منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ یہ فیصلہ لیلۃ القدر کے
مزید پڑھیں:امریکہ کا پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر زور
پیش نظر کیا گیا ہے۔انہوں نے حامیوں پر زور دیا کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت پارٹی کے تمام کارکنوں اور رہنماؤں کی رہائی اور سلامتی کے لیے دعا کریں۔پی ٹی آئی نے 6 اپریل کو عدلیہ کی خود مختاری اور
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے سٹریٹ پاور شو کرنے کا اعلان کیا تھا۔گوہر علی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکن اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کو بھر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا
اجتماع پرامن ہو گا اور آخری مقصد خان کو جیل سے باہر نکالنا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں حکام کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں عوامی اجتماع کی اجازت دیں۔