اہم خبریں

9 مئی کے مقدمات، عمران خان کی بریت کی درخواست دائر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں بریت کی
مزید پڑھیں:بھارت ،8 گھنٹے طویل جھڑپ میں13 مائو نواز باغی ہلاک

درخواست دائر کر دی گئی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف تھانہ کھنہ میں درج 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوٹھہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں

پیش ہوئے اور عمران خان کی بریت کی درخواست دائر کی۔جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے استفسار کیا کہ کیا سابق وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی کے خلاف مقدمے کا چالان اکٹھا کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف کتنے مقدمات باقی ہیں؟وکیل نعیم

پنجوٹھہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی توشہ خانہ کی سزا معطل کر دی گئی ہے، غیر قانونی شادی کیس، سائفر کیس میں

سزائیں ابھی باقی ہیں جب کہ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں ضمانت پر رہا ہونا ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی بانی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 مئی کو دلائل طلب کر لیے۔

متعلقہ خبریں