پشاور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلی محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے اُسے عمل درآمد کے لیے گورنر کو ارسال کردیا، گورنر کے پی نے سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔صوبائی حکومت کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر کو ارسال کردی گئی ہے، گورنر نے سمری منظور نہ بھی کی تو 48 گھنٹے بعد اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی،بعد ازاں گورنر ہاؤس خیبرپختونخواہ کے ترجمان خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔















