اہم خبریں

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 ارکان کے استعفوں کی منظوری اور ان کی نشستیں خالی قرار دیے جانے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مذکورہ خالی نشستوں پر پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن نہ لرنے کا اعلان کردیا،اپنے ایک بیان میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن نہ لڑنے کی وجوہات کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں