لاہور(نیوز رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے کہاہے کہ اخلاقی اقدار شعبہ طب کاضروری حصہ ہے،پیشہ وارانہ اخلاقیات سے ہی ڈاکٹروں کامریضوں سے بہتر رشتہ قائم ہوتا ہے جو انسانیت کی بھلائی کےلئے ضروری ہے ان خیالات انھوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نئے داخل ہونے والے طلباءکی وائٹ کوٹ تقریب میں کیا ،انھوں نے کہا کہ نے طلباءسے وائٹ کوٹ کا حلف لیا،بعدازں خطاب کرتے ہوئے کہاپیشہ وارانہ اخلاقیات ہی ڈاکٹرز کو مریضوں کی بہتر خدمت کےلئے ابھارنے کا ذریعہ ہے، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا شعبہ طب میں اہم اورتاریخی مقام ہے،اس یونیورسٹی نے میڈیکل کی تعلیم میں اپنا اہم ورثہ چھوڑا اور مقام بنایا، امید ہےیہاں سے فارغ التحصیل طلباءڈاکٹر بننے کے بعد اپنے شعبہ سے دیانتدار رہیں گے، یونیورسٹی میں کم مدت میں ای لائیبریری، سٹوڈنٹس مرکز سہولیات، ا?ن لائن مانیٹرنگ سسٹم کانفاذخوش آئند ہے،یونیورسٹی میں موجود تمام طبی سہولیات سے مستقبل کے ڈاکٹرز بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، کم مدت میں جدید انتظامات پریونیورسٹی کےوائس چانسلرڈاکٹر محمود ایاز مبارکباد کےمستحق ہیں۔















