راولپنڈی(نامہ نگار)کنٹونمنٹ بور راولپنڈی کے ایگز یکٹو آفیسر عمرا ن گلزا ر نے عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں کینٹ کے رہائشیوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی اور اپنے اپنے مختلف مسائل بیان کیے جن کو کنٹو نمنٹ ایگز یکٹو آفیسر عمرا ن گلزار نے موقع پر متعلقہ برانچوں کے انچارج کو ہدایات جاری کیں کہ وہ جلد از جلد ان شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں. کنٹونمنٹ ایگز یکٹو آفیسر نے کچھ حل طلب مسائل میں پیش رکاوٹیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم جاری کیا کھلی کچہری میں بیان کئے گئے شہر یو ں کے مسا ئل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکا ما ت جا ری کئے. کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر نے مز ید کہا کہ کنٹو نمنٹ کی حدو د میں غیر قا نو نی بھینسو ں / با ڑوں قا ئم ہیں جنکی ہر گز اجا زت نہیں دی جا ئیگی .نا لو ں کی صفا ئی کے بارے میں کہا کہ نا لہ بند ہو نے کی بڑی وجہ ان میں کو ڑا کر کٹ اور جا نو رو ں کا گو بر وغیرہ پھیکنا ہے انہو ں نے کہا کہ کو ڑا کر کٹ کیلئے ہم نے مختلف مقا ما ت پر کو لیکشن پوا ئنٹس بنا رکھے ہیں. شہر یو ں کو بھی اپنی ذمہ دا ری احسا س ہو نا چا ئیے اس موقع پر شہر یو ں نے کھلی کچہری کے انعقا د پر کنٹو نمنٹ ایگز یکٹو آفیسرعمرا ن گلزا ر کا شکریہ ادا کیا۔















