راولپنڈی (نامہ نگار ) ماں نے کھلی کچہری میں اپنے بیٹوں کے خلاف درخواست دی تھی کہ میرے بیٹے شمریز اور گلفراز نے تشدد سے میرا بازو توڑا ہے ،مجھے دونوں بچوں سے جان کا خطرہ ہے ، ملزمان کے خلاف تحفظ والدین آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم گلفراز کو گرفتارکرلیاگیا،ماں پر تشدد کرنے والے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔















