اہم خبریں

چینی حکومت کی طرف سے بلوچستان اور کے پی کے متاثرین بارش کیلئے امداد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چینی حکومت کی طرف سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کیلئے ہنگامی امداد دی گئی ہے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق چینی سفیر نے ایک لاکھ ڈالرز کی ہنگامی امداد سیکریٹری خارجہ کے حوالے کی۔

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر چینی سفیر نے کہا امید ہے کہ یہ نقد عطیہ ضرورت مند لوگوں کو بروقت امداد پہنچانے میں معاون ہوگا۔

اعلامیہ کےمطابق چینی سفارتخانے کی جانب سے گوادر میں منرل واٹر کی 30 ہزار بوتلیں، کھانا اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق بارش سے متاثرہ افراد کو چین کی امداد سے تعمیر کیے گئے اسکول میں منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں