اہم خبریں

وزارت عظمیٰ ،شہبازشریف اور عمرایوب کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کا سہر اکس کے سر سجے گا؟ انتخاب کل ہوگا. شہبازشریف اور عمرایوب کے وزارت عظمیٰ‌ کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔سینیٹر اسحاق ڈار نےمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائے

مزید یہ بھی پڑھیں:صدرکا انتخاب: آصف زرداری ، محمود اچکزئی مد مقابل

جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی اسد قیصر ، علی محمد خان،عامر ڈوگر ، جنید اکبر نے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔ قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب بروز اتوار کرے گی ،اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔ قائد ایوان کیلئے سادہ اکثریت حاصل کرنا لازمی ۔ 336 کے ایوان میں 169 ووٹ لینے والا وزیراعظم قرار دے دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں