اہم خبریں

تھانہ سربند حملے کی تحقیقات کادائرہ خیبر تک وسیع،مزید4دہشتگرد گرفتار

پشاور(بیورورپورٹ)ڈی ایس پی سردارحسین حملے کی تحقیقات کادائرہ خیبر تک و سیع کردیاہے جبکہ مزید چار اہم دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، گزشتہ روز تھانہ سر بند پر ہونے والے حملے میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت تین اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیاتھا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی ایس پی سردار حسین حملے کیس میں تحقیقات کادائرہ خیبر ، مہمندسمیت مختلف قبائلی اضلاع تک وسیع کردیا ہے ، گزشتہ روز تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے اپنی تحقیقاتی ر پورٹ صوبائی حکومت کوارسال کر دی ہے پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں آٹھ سے دس افراد ملوث ہیں ۔ تحقیقات کادائرہ قبائلی اضلاع تک وسیع کرنے کے بعد ذرائع نے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر اہم شواہد بھی حاصل کر لئے گئے ڈی ایس پی سردار حسین سمیت تین اہلکاروں کی شہادت کے بعد بعض اہم ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے تاہم یہ گرفتاری سکیورٹی صورتحال کے باعث خفیہ رکھی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں