لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار اسد منظور بٹ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسد منظور بٹ 6 ہزار195 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ میاں سردار علی 3344 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے۔
مزیدپڑھیں:اسمبلی میں ہرقدم آئین اور قانون کے مطابق اٹھایا جائے گا، ملک احمد خان
قادر بخش چاہل 7119 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب اور فلک ناز گل 5503 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئیں۔
رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 29 ہزار 216 تھی۔















