اہم خبریں

الیکشن میں ہمارے کارکنوں پرحملہ کرنےوالوں کو معاف نہیں‌کرینگے،بلاول

کراچی(نیوزڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، جو بھی ان حملوں میں ملوث تھے انھیں پکڑیں گے۔ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دیں گے، صوبے میں پرتشدد کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید عبدالرحمان کے گھر تعزیت کے لیے آیا ہوں، الیکشن کے دوران ہمارے کارکنان شہید ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کی قربانیاں نہیں بھولے گی، کراچی میں پرتشد سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔

مزیدپڑھیں:اسمبلی میں ہرقدم آئین اور قانون کے مطابق اٹھایا جائے گا، ملک احمد خان

بلاول کا کہنا تھا کہ یہ ہماری سیاست نہیں کہ کسی جماعت کا پرچم اتاریں، ہم کسی کے ڈراموں سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید عبدالرحمان کے اہلخانہ کےخلاف ہی مقدمہ درج کیا گیا، ہم کارکنوں کو انصاف دلائیں گے۔

متعلقہ خبریں