اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ ڈجیٹل پلیٹ فارمز استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور استعمال میں اضافے کا رجحان بھی عام ہے۔
ایک رپورٹ میں پی ٹی اے نے بتایا کہ یہ سب کچھ ریگیولیٹری فریم ورک میں لچک پیدا کرنے کی بدولت ممکن ہوسکا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاک فوج اور رائل سعودی فورسز کے مابین مشترکہ فوجی مشقیں
پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کی تعداد نمایاں ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے والوں کی تعداد کم و بیش 7 کروڑ ہے۔ اس کے نتیجے میں گلوبل ڈجیٹل لینڈ اسکیپ سے اچھا تعلق ممکن ہوسکا ہے۔
اس وقت 40.5 فیصد آن لائن ٹریفک پی ٹی سی ایل کے ذریعے ہو رہی ہے۔















