اسلام آباد(نیوڈیسک) ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے شیڈول آج جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی نےا شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
خیال رہے کہ صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔















