اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ،اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں کہا آج خط چلا گیا ہوگا، خط اس لئے لکھا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہ آئی قرض بڑھتا جائے گا،
مزید پڑھیں :وزیراعظم کون،بانی پی ٹی آئی نے کیا فیصلہ کیا،جانئے
سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے،نواز شریف کیلئے مجھے زیرو کیا گیا،عدالتیں، نیب سب کچھ تباہ کیا گیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کرسکیں،دھاندلی کے انکشافات کے بعد سابق کمشنر راولپنڈی کو ویگو ڈالااٹھا کرلے گیا،اب لیاقت علی چٹھہ کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ کردیاگیاہے،اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کاروائی 27 فروری تک موخر کر دی گئی۔