اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا الوداعی اجلاس،عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے سینیٹرز سراپا احتجاج، دھاندلی زدہ الیکشن نا منظورکے نعرے لگادیئے،چیئرمین سینیٹ کی اراکین کو نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت،کہا ہم 8مارچ تک یہ سیشن چلائیں گے،سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا یہ کیسا الیکشن ہے ہارنے اور جیتنے والے دونوں ہی رورہے ہیں،سینیٹر علی ظفر بولے عوام کامینڈیٹ
مزید پڑھیں :عدل و انصاف کی تذلیل، دو روز میں54 قوانین!
چوری کیاگیا،سینیٹر سعدیہ عبا س نے گیس کی قیمتوں کااضافے کامسئلہ بھی اٹھا دیا،کہا ملک میں گیس بجلی سے بھی مہنگی ہوگئی ہے،،، فوجداری قوانین ترمیمی بل2023ء سینیٹ میں پیش،،پیپلزپارٹی کی ریپ ملزمان کو سرعام پھانسی کی مخالفت ،شیری رحمان نے کہا پیپلزپارٹی پھانسی کے خلاف ہے، ریپ کو سنگین جرم سمجھتے ہیں،بہت سے کیسز میں پھانسی ہوجاتی ہے مگر بعد میں عدالتیں رہا کرتی ہیں،پھانسیوں میں پاکستان کا نمبر پانچواں ہے جبکہ جرائم کی شرح بڑھتی جارہی ہے،
سر عام پھانسی سے جرائم میں کمی نہیں آئے گی،پیپلزپارٹی کےبعد مسلم لیگ ن نے بھی سرعام پھانسی کے مجوزہ قانون کی مخالفت کردی ،،سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا پاکستان کے نظام انصاف کو بہتر کرنا چاہیے لیکن سرعام پھانسی کا عمل مثبت تاثر نہیں لائے گا،،سرعام پھانسی کا تصور کسی اسلامی ملک میں بھی نہیں ملتا















