اہم خبریں

ٹانک ،این اے 43 ،پولنگ سٹیشن پر حملہ، دہشت گرد مارا گیا

ٹانک ( اے بی این نیوز      )این اے 43 پولنگ سٹیشن پر حملہ پسپا کرتے ہوئے دہشت گرد مارا گیا۔ٹانک – خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پیر کو پولنگ اسٹیشن پر حملے میں ایک حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔حلقہ این اے 43 میں پولنگ کے دوران دو درجن سے زائد حملہ آوروں نے کوٹ اعظم مڈل سکول میں قائم پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کر دی۔ حملے سے پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس حملے میں کئی

مزید پڑھیں :ٹریننگ ایئربیس میانوالی میں کلیئرنس آپریشن، 9 دہشتگردہلاک

عسکریت پسندوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ پولس اور مسلح افواج نے کلیئرنس آپریشن شروع کرنے کے بعد ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔ملک کے شمال مغربی علاقے کے رہائشیوں نے میڈیا کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بارے میں بتایا کیونکہ دہشت گرد گروپوں نے عوام کو اپنے ووٹنگ کے حق کا استعمال کرنے سے خبردار کیا تھا۔اس ماہ کے شروع میں، الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث چھ پولنگ سٹیشنوں میں پولنگ کا عمل معطل کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں