اسلام آباد( نیوز ڈیسک) عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج پر شعیب شاہین اور شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنمائوں کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،
مزید پڑھیں:بلوچ طلباء بازیابی کیس ؛ وزیر اعظم پیش نہ ہوسکے، 28 فروری کو دوبارہ عدالت طلب
ذرائع کے مطابق سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں شعیب شاہین،شیر افضل مروت اور عامر مسعود مغل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں اور ریلی میں شریک 1500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
تھانہ کوہسار میں یہ مقدمہ مجموعی طور پر 6 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور باوردی ملازمین کیساتھ مزاحمت کی دفعات بھی شامل ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ریلی کے شرکا انتظامیہ کے روکنے کے باوجود ریلی نکالی، پریس کلب پہنچ کر نعرے بازی
کرتے رہے ، دونوں طرف سے ٹریفک بلاک کردی جس کے سبب عوام الناس کو تکلیف اٹھانی پڑی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فرروی کو ہونے والے عام انتخابات میں
مبینہ دھاندلی کے خلاف 17 فرروی (ہفتہ) کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا تھا، احتجاج کی قیادت شیر افضل مروت نے کی تھی۔















