اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، کابینہ اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ وہ سندھ کی تقسیم کے خلاف ہیں اور نئے صوبوں کے حوالے سے فی الحال کوئی معاملہ زیرِ بحث نہیں آیا۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ جب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انتظامی یونٹس کی بات کی تھی تو اس معاملے پر کابینہ میں بحث ہونی چاہیے تھی تاکہ صورتحال واضح ہوجاتی۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما آسیہ اسحاق نے کہا کہ ان کی جماعت سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کر رہی بلکہ لوگوں کی زندگی بہتر بنانے اور انتظامی مسائل کے حل کی بات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:نتھیاگلی مکشپوری ٹاپ پر لاپتہ 5 افراد پر مشتمل فیملی بحفاظت ریسکیو















