کراچی (اے بی این نیوز) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ یورو اور سعودی ریال مہنگے ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 277.42 روپے پر بند ہوا، گزشتہ روز ڈالر 277.45 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 279.15 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 17 پیسے سستا ہوکر 377.80 روپے پر آگیا، جبکہ یورو کی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا اور یورو 324.49 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح سعودی ریال 5 پیسے مہنگا ہوکر 74.53 روپے کا ہوگیا، جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت 76.28 روپے پر برقرار رہی۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم لیوی کیخلاف ہڑتال، حکومتی وفد کی حافظ نعیم سے ملاقات، جماعت اسلامی کا دھرنے جاری رکھنے کا اعلان















