اہم خبریں

علی امین گنڈا پور اور فیصل جاوید کی راہداری ضمانت منظور

پشاور( نیوز ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیراعلیٰ کے پی کے اور رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور اور سینیٹر فیصل جاوید کی اسلام آباد میں
مزید پڑھیں:چترال ،امریکی شہری نے مارخور کا شکار 125,000 ڈالر میں کیا
درج مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی، ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے علی امین گنڈا پور اور فیصل جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ تو بہت پرانا مقدمہ ہے ، علی امین گنڈا پور کہاں
تھے؟ وکیل علی امین گنڈا پور نے جواب دیا کہ ہمیں اس مقدمے کے بار میں معلوم نہیں تھا،

وکیل علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان بنچ نے پہلے ہی مقدمات میں ضمانت دی ہے، دریں اثناء پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرلی اور

انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، علاوہ ازیں پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کی راہداری ضمانت بھی منظور کرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانیکا حکم دیدیا۔

متعلقہ خبریں