اہم خبریں

سراج الحق کا استعفیٰ مسترد

لاہور( نیوزک ڈیسک )جماعت اسلامی (جے آئی) نے ہفتہ کو سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کو سراج الحق پر بطور پارٹی سربراہ مکمل اعتماد ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کیسے کرتا ہے؟

پارٹی کے ترجمان قیصر شریف نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت ہوا،

ارکان شوریٰ کا کہنا تھا کہ سیرت الحق جماعت کی ذمہ داریاں پہلے کی طرح پوری کریں۔بعد ازاں جماعت اسلامی کے رہنماؤں لیاقت بلوچ، امیر العظیم، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم اور اسد اللہ بھٹو نے سراج الحق سے ملاقات کی

جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے اہم فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔12 فروری کو سراج الحق نے عام انتخابات 2024 میں پارٹی کی خراب کارکردگی کے بعد جماعت اسلامی کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

جماعت اسلامی قومی اسمبلی اور پنجاب میں ایک بھی نشست حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ دائیں بازو کی جماعت سندھ اور کے پی اسمبلی میں صرف 2-2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

متعلقہ خبریں