اہم خبریں

اے این پی کا کسی بھی پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی سے تعاون سے انکار

پشاور(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل ہونے سے معذرت کرلی۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما میاں افتخار حسین سے رابطہ کیا۔

اسد قیصر نے اے این پی کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف،جے یوآئی قیادت کی آج ملاقات کا امکان

میاں افتخار کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے کسی بھی پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی سے تعاون پر معذرت کی ہے۔

متعلقہ خبریں