اہم خبریں

پریزائیڈنگ افسران کو ہدایات نامہ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )الیکشن کمیشن نے فارم 45کی تیاری کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات نامہ جاری کردیا،ہدایت کی گئی ہے کہ پریزائیڈنگ افسران فارم45مکمل احتیاط سے تیار کریں تاکہ کسی غلطی کا احتمال نہ رہے،پریزائیڈنگ افسران فارم 45پرشناختی کارڈ والے دستخط کریں ،پولنگ سٹیشنز پر موجود پولنگ ایجنٹ سے فارم 45پر مختص جگہ پر دستخط لیں،پولنگ ایجنٹ کے دستخط سے انکار یا جانے

مزید پڑھیں : ووٹ کی پرچی کیسے حاصل کریں ، الیکشن کمیشن نے آسان ترکیب بتادی

پر فارم 45میں مختصر وجہ تحریر کریں،دستخطوں کے بعد فارم 45کی کاپی باہر چسپاں کریں اور پولنگ ایجنٹس کو دیں،چسپاں کیے جانے کے بعد فارم 45میں تبدیلی کے ذمہ دار پریزائیڈنگ افسران ہوں گے،فارم 45کی تصاویر ریٹرنگ افسر کو ارسال کریں انٹرنیٹ نہ ہو تو ذاتی حیثیت میں آر او آفس جمع کرائیں۔

متعلقہ خبریں