کراچی (نیوز) محکمہ موسمیات نےکل الیکشن کے روز جمعرات کو کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل کراچی، حیدرآباد اور صوبے کے دیگر حصوں میں سرد اور خشک موسم کی توقع ہے۔
کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
حیدرآباد میں جمعرات اور جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 13-15 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا،
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
موہنجو دڑو صوبے کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ 08 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پولنگ سے چند گھنٹے قبل کریش کرگئی
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
جبکہ حیدرآباد میں، کم سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔















