اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی پہلے نواز شریف نے کی۔ سی ڈی اے نے الیکشن کے دن سنیٹری ورکرز کی ڈیوٹی لگائی ہے، 1200 کے قریب ووٹرز ہیں، وہ ووٹ کیسے ڈالیں گے، الیکشن کمیشن کو چاہیے اس کا نوٹس لے۔ ہمارے پوسٹر اتارے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کی پرفارمنس پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، الیکشن کمیشن کی پرفارمنس 8 فروری کے بعد نظر آئے گی، جس دن رزلٹ شیٹ آئے گی میری پارٹی اسٹریٹجی پر غور کرے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیّر بخاری نے کہا کہ نواز شریف کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ چلے گئے تھے، پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہر دور میں ڈائیلاگ کیے، نواز شریف 10 سال کے لیے بھاگے، ہماری قیادت بھاگی نہیں، جس کی قیادت بھاگ جاتی ہے اس کا کارکن بھاگ جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پیپلز پارٹی کی طاقت عوام ہیں ،نیئر بخاری
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے استحکام کا انحصار ان انتخابات پر ہے، پاکستان میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا۔















