اہم خبریں

پیپلزپارٹی غریبوں اور مزدوروں کی جماعت ہے،آصفہ بھٹو

لاڑکانہ(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کی سینئررہنما آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ میں ایسے ادارے بنائے ہیں جہاں مفت علاج ہوتا ہے۔ جب سندھ میں سیلاب آیا تو بلاول بھٹو متاثرین کے ساتھ کھڑے تھے۔ ہم 300 یونٹ مفت بجلی دیں گے، اقتدار ملا تو عوام کی تنخواہ ڈبل کر دیں گے، اقتدار ملا تو 30 لاکھ گھر دیں گے۔

پیر کولاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مفت علاج ہر کسی کا حق ہے، ہم ایسے ہسپتال بنائیں گے جہاں مفت علاج میسر ہوگا، لوگوں کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں۔

مزیدپڑھیں:صرف پیپلزپارٹی گھر دیتی ہیں دیگر جماعتیں چھینتی ہیں،آصفہ بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ عوام بتائیں مشکل وقت میں باقی سیاستدان کہاں تھے؟ پیپلزپارٹی غریبوں اور مزدوروں کی جماعت ہے۔

متعلقہ خبریں