اہم خبریں

سوڈان میں شہید پاک فوج کے سپاہی محمد طارق کی فوجی اعزازکیساتھ تدفین

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سوڈان میں پاک فوج کے شہید ہونے والے سپاہی محمد طارق کو بدین میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی محمد طارق 29 جنوری کو یو این امن مشن کے دوران جنوبی سوڈان کے متنازع علاقے میں شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی محمد طارق کی نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، اہلکار، اہلخانہ اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

مزیدپڑھیں:سوڈان میں طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ

ترجمان کے مطابق پاکستان کے امن دستے نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن پر خود کو ممتاز کیا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اندرون اور بیرون ملک ہر محاذ پر پاکستان کی سر بلندی کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک181 پاکستانی دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں