اہم خبریں

صرف پیپلزپارٹی گھر دیتی ہیں دیگر جماعتیں چھینتی ہیں،آصفہ بھٹو

صادق آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماآصفہ بھٹو نے کہا ہےکہ سیلاب متاثرین کیلئے 20لاکھ گھر بنارہے ہیں،صرف پیپلزپارٹی گھر دیتی ہیں دیگر جماعتیں چھینتی ہیں،اقتدارمیں آکرجنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے.

صادق آباد میں اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ لوگوں کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں،ہم وعدہ کرتے ہیں کہ بھوک اورغربت کاخاتمہ کریں گے،ہم وعدہ کرتے ہیں300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے،

ان کا کہنا تھا کہ آپ کویوتھ کارڈدینگے اورملازمین کی تنخواہوں میں ااضافہ کریںگے،انہوں نے کہاکہ8فروری کوتیرپرمہرلگاکرپیپلزپارٹی کوکامیاب کرائیں،جیت عوام اورپیپلزپارٹی کی ہوگی،انہوں نے کہاکہ آپ سب نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانا ہے ہم ملک بھر میں غریب عوام کو 30لاکھ گھر بناکردینگے،

مزیدپڑھیں:عوام تیرپرمہرلگاکربلاول کوکامیاب کرا ئے،آصفہ بھٹو

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوآپ کیلئے کام کرینگے ، دوسری سیاسی جماعتیں امیروں کوامیر،غریبوں کومزیدغریب کررہی ہیں لیکن پیپلزپارٹی غریب کا ساتھ دیگی۔

متعلقہ خبریں