اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے 5 فروری کو ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات موخر،پارٹی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کئے ، انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی توجہ عام انتخابات سے ہٹ سکتی ہے،
مزید پڑھیں:پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن ، بلے کے نشان سے متعلق فیصلہ محفوظ
پارٹی ارکان نے بھی عام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست کی تھی،عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا















