اہم خبریں

عام انتخابات، سکیورٹی پلان تیار

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )عام انتخابات کیلئے اسلام آباد،پنجاب اورسندھ کیلئے سکیورٹی پلان تیار،پاک آرمی، رینجرز، حساس ادارے اور پولیس مل کر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،پنجاب میں پاک فوج کے65ہزار افسراور جوان تعینات ،رینجرز کی 40 سے زائد کمپنیاں تعینات ہوں گی،

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیرِصدارت اجلاس میں لائحہ عمل کی منظوری ، کراچی کے 5 اضلاع کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس یا حساس قرار دے دیاگیا،625 اہلکاروں کی اضافی نفری کراچی پولیس چیف کے سپرد کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں