اہم خبریں

پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کارکااعلان

لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب میں فروری 2024 سے اسکولوں کے نئے اوقات کارکا اعلان کردیاگیا،یکم فروری 2024 سے اسکول صبح 8:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہینگے،تفصیلات کے مطابق ری شیڈول اوقات کارفروری کے مہینے کے لیے ہیں ،
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور دیگر شہروں میں بوائز سکولوں میں باقاعدہ کلاسز صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہوں گی۔ لڑکیوں کے سکولوں میں کلاسز صبح 8:15 سے دوپہر 2:15 تک ہوں گی۔
پنجاب ، موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہو گا
جمعہ کو لڑکوں کے سکول دوپہر 12 بجکر 15 منٹ پر کلاسز ختم ہو جائیں گے اور لڑکیوں کے سکول دوپہر 12 بجے بند ہو جائیں گے۔محکمہ تعلیم کے حکام نے ان اسکولوں کے اوقات کو بھی تبدیل کردیا ہے جہاں کلاسز ڈبل شفٹوں میں منعقد کی جاتی ہیں۔اسکول کے نئے اوقات کار 1 فروری 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔
یاد رہے کہ دسمبر 2023 اور جنوری 2024 میں تعلیمی اداروں نے اسکول بند کر دیے تھے اور سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور سردی کی لہر کے درمیان امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں