کراچی (نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی کے سلسلے میں ضلع ملیر میں سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا ہے۔ سچل رینجرز اور ملیر کے 12 تھانوں کی پولیس فلیگ مارچ میں شریک ہوئی۔ اس فلیگ مارچ میں سندھ رینجرز اور ملیر پولیس موبائلیں اور موٹرسائیکل سوار اہلکار شریک تھے۔فلیگ مارچ کے شرکاء شاہراہ فیصل، نیشنل ہائی وے سے ہوتے ہوئے گھگڑ پھاٹک پہنچے۔سکھن، شاہ لطیف ٹاؤن، گلشنِ حدید اور ملیر کے بیشتر علاقوں میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔ شارع فیصل پر اسٹار گیٹ سے شروع ہونے والا فلیگ مارچ قائدآباد میں اختتام پذیر ہوا۔















