جہلم ( اے بی این نیوز )جہلم اور سرگودھا کے حلقے میں بڑی سیاسی پیش رفت،ن لیگ کے دھڑوں میں صلح ، جہلم میں مطلوب مہدی اور طالب مہدی ، فرخ الطاف کے حق میں دستبردار جبکہ سرگودھا میں حامد حمید ن لیگ کے نامزد امیدوار ڈاکٹر لیاقت کے حق میں دستبردار، شہباز شریف سے ملاقات میں فیصلے کا باضابطہ اعلان کردیا،صدر ن لیگ کا خیرمقدم کہاہم سب متحد ہوکر عوام کو مہنگائی سے نجات دلائینگے،پاکستان کی معاشی بحالی اور خودانحصاری اصل چیلنج ہیں،ہمیں مل کر مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے مسائل سے لڑنا ہوگا















