اہم خبریں

پولنگ عملے کی تربیت ، غیر حاضری کے واقعات کا سخت نوٹس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا سخت نوٹس لے لیا۔،،غیر حاضر رہنے والے عملے اور سٹاف کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کرنے کا فیصلہ۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری ، تر جمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین کاروائی یقینی بنائی جائے،اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں