ملتان( اے بی این نیوز )جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں حیران ہون کہ یہ الیکشن کرانے کی ضرورت کیا ہے ،سب کچھ تو پہلے سے ہی طےے شدہ ہے ، اس ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا حال ہے، اس ملک میں کئی الیکشن دھاندلی کے ساتھ ہوئے ہیں ،میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہہ بانی پی ٹی آئی کو آگے نہیں آنے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کے جو ساتھی ہیں وہ کیسے آگے آئیں گے،میں پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز اٹھاؤں گا ، جہانگیر ترین سیاست دان نہیں ہے ،صرف ایک امیر شخص ہیں،جہانگیر ترین نے آج تک ملتان کیلئے کیا کیاہے؟ نواز شریف پر دباؤ آیا تھا کہ ایٹمی دھماکے نہ کریں ۔















